• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے منسلک ہیکر گروپ کا امریکا پر حملے روکنے کا اعلان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ایران سے منسلک ہیکر گروپ نے امریکا پر حملے روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران سے تعلق رکھنے والے ایک ہیکر گروپ نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے بعد امریکا کے خلاف سائبر حملے عارضی طور پر روک دیے ہیں، تاہم دیگر اہداف کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندالہ نامی اس گروپ نے اپنے ٹیلیگرام چینل پر جاری بیان میں کہا کہ اسے اعلیٰ قیادت کی جانب سے امریکا کے ساتھ براہِ راست محاذ آرائی روکنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی ہیکر گروپ نے خبردار کیا ہے کہ ہم امریکا کے بنیادی انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

گروپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہماری اسرائیل کے خلاف سائبر کارروائیاں جاری رہیں گی اور سائبر جنگ کسی بھی فوجی جنگ بندی کے ساتھ ختم نہیں ہو گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید