• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ کے دوران اسرائیل میں امریکی سفیر نے 6 ہفتے کمانڈ سینٹر میں 2 کتوں کے ساتھ گزارے

مائیک ہکابی نے امریکا اسرائیل اور ایران جنگ کے دوران اپنی زندگی کی جھلک پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گزشتہ کئی ہفتے کمانڈ سینٹر میں گزارے۔ فوٹو ایکس
مائیک ہکابی نے امریکا اسرائیل اور ایران جنگ کے دوران اپنی زندگی کی جھلک پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گزشتہ کئی ہفتے کمانڈ سینٹر میں گزارے۔ فوٹو ایکس 

اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر مائیک ہکابی نے ایران اسرائیل جنگ کے دوران 6 ہفتے کمانڈ سینٹر میں 2 کتوں کے ساتھ گزارے۔

مائیک ہکابی نے امریکا اسرائیل اور ایران جنگ کے دوران اپنی زندگی کی جھلک پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گزشتہ کئی ہفتے کمانڈ سینٹر میں گزارے۔

سوشل میڈیا پر اپنے کتوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے امریکی سفیر نے لکھا کہ 6 ہفتوں تک ایک کمرے میں کمانڈ سینٹر میں رہنے، دو کتوں کے ساتھ سونے، کیمپ بیڈز (چار پائیوں) پر آرام کرنے، مائیکروویو اور ہاٹ پلیٹ پر کھانا بنانے اور محدود نقل و حرکت کے بعد، جنگ بندی کے دوران ہم دوبارہ رہائش گاہ پر واپس آ گئے ہیں۔

امریکی سفیر نے جنگ بندی ہونے کے بعد مزید لکھا کہ ’’اب اصل بستر نصیب ہوا! سفیر ہونا واقعی عیش و آرام اور مہم جوئی سے بھرپور ہوتا ہے۔‘‘

خیال رہے کہ مائیک ہکابی صہیونی ریاست اسرائیل کے مضبوط حامی سمجھے جاتے ہیں، ان کی جانب سے متعدد متنازعہ بیانات بھی سامنے آتے رہے ہیں۔

فروری میں ہکابی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ خدا نے یہ زمین اسرائیلیوں کو دی ہے اور پورے خطے پر قبضہ اس کا حق ہے۔

امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل لبنان، شام، اردن وغیرہ پر کنٹرول حاصل کر لے تو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا، اسرائیل دریائے نیل سے فرات تک کے علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لے تو یہ ٹھیک ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید