• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری پہلی ترجیح انعام نہیں، خطے میں پائیدار امن کا قیام ہے، بلاول بھٹو

تصویر، سوشل میڈیا
تصویر، سوشل میڈیا

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے نوبل امن انعام کی نامزدگی کے سوال اور افواہوں پر جواب دے دیا۔

برطانوی ٹی وی انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح انعام نہیں بلکہ خطے میں پائیدار امن کا قیام ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کے پاس ’پلان بی‘ کی گنجائش نہیں ہے، ہمیں ہر صورت ’پلان اے‘ یعنی امن کو ہی کامیاب بنانا ہوگا۔

پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ اس جنگ کے نتائج پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہو سکتے ہیں،حالیہ تنازع سے انسانی جانوں کے ضیاع اور عالمی معیشت پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایک ماہ کی کوششوں کےبعد امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوا ہے، پاکستان کو امید ہے کہ اعتماد سازی کے خلا کو پُر کیا جا سکے۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی پر اتقاق اور توثیق کی ہے، ایران کے10 نکاتی فارمولے کو مذاکرات کی بنیاد بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے کچھ نکات پر اب بھی اختلاف رائے موجود ہے،ایران میں بمباری اور خطے میں جوابی کارروائیاں رک چکی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید