پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہنگامی سگنل کے بعد 18 افراد پر مشتمل عملے کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ریسکیو کیے گئے افراد میں چین، بنگلادیش، میانمار، ویتنام اور انڈونیشیا کے شہری شامل تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس حنین نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت اور تجربے کا مظاہرہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن انجام دیا۔ جبکہ جہاز پر موجود ماہر ٹیم نے طبی امداد فراہم کی اور آگ بجھانے میں مدد دی۔