امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اب ہم آبنائے ہرمز کو صاف کرنے کا عمل شروع کر رہے ہیں۔
ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سرنگیں بچھانے والی ایران کی 28 کشتیاں سمندر کی تہہ میں جاچکی ہیں۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہرمز سے بارودی سرنگوں ہٹانے سے چین، جاپان، جنوبی کوریا، فرانس، جرمنی بھی مستفید ہوں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کی بحریہ، فضائیہ سمیت پوری فوج کو مکمل تباہ کر دیا ہے، آبنائے ہرمز جلد کھل جائےگی، خالی بحری جہاز امریکا پہنچ رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر آپ فیک نیوز سنیں گے تو لگے گا کہ ہم ہار رہے ہیں۔