ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکی میڈیا کے ذریعے مذاکرات ناکام ہونے پر وفد سے متعلق دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ امریکی حکام ایران پر نیک نیتی کی کمی اور بھتہ خوری کا الزام لگاتے ہیں جب کہ خود امریکی میڈیا کے ذریعے مذاکرات ناکام ہونے پر وفد سے متعلق دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ کیا یہ دھمکی، دہشت، تشدد پر اُکسانے اور بھتہ خوری کو معمول بنانے کے مترادف نہیں؟ ریاستی دہشت گردی کے لیے عوامی سطح پر اُکسانے کی ہر سطح پر مذمت ہونی چاہیے۔