ایران کی مسلح افواج نے امریکی سینٹرل کمانڈ کے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی شروع کرنے کا دعویٰ مسترد کردیا۔
خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے ترجمان نے کہا کہ ہرمز سے کسی بھی جہاز کے گزرنے میں ایرانی مسلح افواج کو بالادستی حاصل ہے۔
دوسری جانب پاسداران انقلاب نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز سے صرف غیرفوجی جہازوں کو ہی گزرنے کی اجازت ہے۔
پاسداران انقلاب نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز سے فوجی جہازوں کے گزرنے کی کسی بھی کوشش کا سخت جواب دیا جائے گا۔
اس سے پہلے امریکی سینٹ کوم نے کہا تھا کہ دو گائیڈڈ میزائل بردار امریکی بحری جنگی جہازوں نے آپریشن میں حصہ لیا۔ آنے والے دنوں میں اضافی امریکی فوج اور زیر آب ڈرونز بھی اس آپریشن میں شامل ہوں گے۔
امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے بھی کہا تھا کہ امریکی جہازوں یو ایس ایس فرینک ای پیٹرسن اور مائیکل مرفی نے آبی گزرگاہ کی حفاظت کے لیے آپریشن کیا تھا۔