سعودی عرب کی جانب سے گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام کے لیے 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی کمپنی آرامکو کا پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ مل کر ریفائنری لگانے کا منصوبہ ہے، اس منصوبے کو 20 سال کی ٹیکس چھوٹ دیے جانے کی تجویز ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی کمپنیوں میں پی ایس او، او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور جی ایچ پی ایل شامل ہیں۔
مجوزہ آئل ریفائنری کی یومیہ پیداواری صلاحیت 4 لاکھ بیرل تک ہوسکتی ہے، پاکستانی کمپنیوں کی منصوبے میں 40 سے 45 فیصد تک شراکت کا امکان ہے۔