• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: ریڈزون میں ماسوائے سرکاری گاڑیوں کے داخلہ بند رہے گا، ترجمان پولیس

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں ماسوائے سرکاری گاڑیوں کے داخلہ بند رہے گا،  کشمیر چوک سے سرینہ چوک اور سری نگر ہائی وے آمدورفت بند رہے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بھارہ کہو سے آنے والے کشمیر چوک سے کلب روڈ کے ذریعے شہر میں داخل ہو سکتے ہیں، شہری مری روڈ سے کلب روڈ پر کشمیر چوک سے بھارہ کہو جا سکتے ہیں، سیونتھ ایونیو پُل سے سرینا چوک تک سری نگر ہائی وے بند رہے گی۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ زیرو پوائنٹ سے سیونتھ ایونیو فلائی اوور تک سڑک ٹریفک کے لیے کھلی ہے، فیصل ایونیو مارگلہ روڈ ٹریفک کیلئے سڑک کھلی ہے، نواز چوک سے ایف سیون مرکز کی طرف سڑک ٹریفک کے لیے کھلی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ خیابان چوک سے بلیو ایریا کی طرف سڑک ٹریفک کے لیے کھلی ہے۔

قومی خبریں سے مزید