برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانیہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی میں شامل نہیں ہوگا۔
ایک بیان میں ترجمان برطانوی حکومت نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی اور ہرمز کھلنے کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں کیونکہ یہ عالمی معیشت پر اور ملک میں مہنگائی کا دباؤ کم کرنے کے لیے بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے لیے کوئی ٹول عائد نہیں ہونا چاہیے۔
ترجمان برطانوی حکومت کا کہنا تھا کہ برطانیہ فرانس اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ آزاد جہاز رانی کے تحفظ کے لیے وسیع اتحاد بنانے پر کام کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی میں دیگر ممالک بھی مدد کرنے آرہے ہیں۔