امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے مطابق آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے وقت کا اعلان کردیا۔
امریکی سینٹرل کمان نے 13 اپریل کو صبح 10 بجے ایسٹرن ٹائم کے مطابق ایرانی بندرگاہوں میں داخل ہونے اور نکلنے والی تمام سمندری ٹریفک کی ناکہ بندی پر عمل درآمد شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستانی وقت کے مطابق آج شام 7 بجے سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی شروع ہوگی۔
قبل ازیں امریکی صدر نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی بحریہ آبنائے ہرمز سے آنے جانے والے تمام بحری جہازوں کو فوراً روکنا شروع کردے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا آبنائے ہرمز میں بچھائی جانے والی بارودی سُرنگیں بھی صاف کرے گا۔