• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متوازن، منصفانہ معاہدے کے لیے تیار ہیں، ایرانی صدر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران ایک متوازن اور منصفانہ معاہدے کے لیے تیار ہے۔ ایسا معاہدہ جو خطے میں پائیدار امن اور سلامتی کو یقینی بنائے۔

روسی صدر پیوٹن نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، دونوں صدور نے اسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اگر امریکا بین الاقوامی قانون کے فریم ورک میں واپس آجائے تو کسی معاہدے تک پہنچنا زیادہ دور نہیں ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق پیوٹن نے کہا کہ روس مشرق وسطیٰ تنازع میں مفاہمت کی سہولت کاری جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔

ایک اور بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ اگر امریکی حکومت اپنی مطلق العنانیت ترک کر دے اور ایرانی قوم کے حقوق کا احترام کرے تو یقینی طور پر کسی معاہدے تک پہنچنے کے راستے تلاش کیے جائیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید