امریکی سدرن کمانڈ نے مشرقی بحر الکاہل میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث اور دہشت گرد تنظیموں کے زیرِ استعمال کشتیوں پر 2 مہلک حملے کیے ہیں۔
امریکی فوج کے مطابق یہ کارروائیاں 11 اپریل کو کی گئیں، حملے کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔
امریکی سدرن کمانڈ کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں میں 5 نارکو دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ 1 زندہ بچ جانے والے شخص کی تلاش کے لیے امریکی کوسٹ گارڈ نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا ہے۔
امریکی فوج کے مطابق اس آپریشن میں کسی بھی امریکی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔