آسٹریلوی وزیرِ اعظم انتھونی البانیز کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی امریکا کا یک طرفہ اقدام ہے، ہمیں شریک ہونےکا نہیں کہا گیا۔
انتھونی البانیز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آسٹریلیا کو آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی میں مدد کی درخواست نہیں ملی۔
اُنہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا فیصلہ امریکا کا ہے جبکہ ہم چاہتے ہیں کہ مذاکرات جاری رہیں۔
آسٹریلوی وزیرِاعظم نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جانی و مالی نقصان کو روکا جائے، ہم تجارت کو دوبارہ شروع ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ اس صورتِ حال سے ناصرف آسٹریلیا بلکہ دنیا کا ہر ایک ملک متاثر ہو رہا ہے۔
دوسری جانب برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانیہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی میں شامل نہیں ہو گا۔