• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کا کیس: سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی—فائل فوٹو

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے کیس میں عدم حاضری پر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔

سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید