• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں تو کوئی مسئلہ نہ رہے، سہیل آفریدی

باجوڑ( جنگ نیوز)وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر پیشہ ورانہ فرائض انجام دیں تو کوئی مسئلہ نہ رہے، خطے میں امن کے لیے قبائلی مشران کی جدوجہد قابل تحسین ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ضلع باجوڑ میں قومی امن جرگہ کے قائدین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ضم اضلاع کے لیے ایک ہزار ارب روپے کا قبائل پیکیج لا رہے ہیں، صحت و تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ سہیل آفریدی نے قبائلی مشران سے خطاب میں کہا کہ آپ نے جس دانشمندی سے حالات کو سنبھالا وہ قابلِ قدر ہے۔

ملک بھر سے سے مزید