• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِاعظم شہبازشریف 48 گھنٹوں میں سعودی عرب کا دورہ کرینگے

وزیرِ اعظم شہباز شریف جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے، اس موقع پر اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ ہو گا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کو سعودی ولی عہد کی جانب سے دورۂ سعودی عرب کی دعوت ملی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف آئندہ 48 گھنٹوں میں ریاض جائیں گے۔

خیال رہے کہ ایران اور امریکا کے مذاکرات کے فوری بعد وزیرِ اعظم کا یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

اس سے قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو بذریعہ ٹیلی فون اسلام آباد مذاکرات کی پیش رفت سے آگاہ کیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ فریقین پر سیز فائر معاہدوں کی پابندی کی اہمیت پر زور دیا۔

نائب وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے مذاکرات میں سہولت کاری کا کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید