ایران میں حالیہ حملوں میں متاثر ہونے والی اہم ریلوے لائنیں مرمت کے بعد بحال کر دی گئیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ریل سروس 4 سے 5 روز کی معطلی کے بعد دوبارہ شروع ہو چکی ہے۔
متاثرہ ریلوے لائنوں کی مرمت کے بعد تہران، تبریز اور مشہد کے درمیان ٹرین سروس بحال کر دی گئی ہے۔
تہران سے ترکی کے شہر وان کے لیے ٹرین بھی روانہ ہو گئی ہے۔