آسیان ممالک کے وزرائے خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران تنازع کے مستقل خاتمے کے لیے مذاکرات جاری رکھیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسیان ممالک کے وزرائے خارجہ کا مشرقِ وسطیٰ کی جنگ پر غور کے لیے ورچوئل اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں وزرائے خارجہ نے آبنائے ہرمز میں جہازوں اور طیاروں کی محفوظ، بلا رکاوٹ اور مسلسل آمد و رفت کی بحالی پر زور دیا۔
آسیان وزرائے خارجہ نے فریقین پر زور دیا ہے کہ تنازع کے مستقل خاتمے کے لیے مذاکرات جاری رکھیں اور جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔