اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے اپنے ملٹری سیکریٹری کو ملک کی انٹیلیجنس ایجنسی ’موساد‘ کا نیا سربراہ مقرر کر دیا۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے اتوار کے روز جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ عہدوں پر تقرریوں کے لیے اسرائیلی سپریم کورٹ کے سابق صدر اشر گرونیس کی سربراہی میں بنائی گئی مشاورتی کمیٹی نے ملٹری سیکریٹری گوف مین کی موساد کے سربراہ کے طور پر نامزدگی کو منظوری دے دی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی کی جانب سے اس نامزدگی کو منظوری ملنے کے بعد نیتن یاہو نے میجر جنرل رومن گوفمین کے اپائنٹمنٹ لیٹر پر دستخط بھی کر دیے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ رومن گوفمین 2 جون 2026ء کو بطور موساد چیف 5 سالہ مدت کے لیے اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔
واضح رہے کہ میجر جنرل رومن گوفمین اس وقت نیتن یاہو کے ملٹری سیکریٹری ہیں۔