امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ناکہ بندی کے قریب آنے والے کسی بھی بحری جہاز کو تباہ کردیا جائے گا۔
اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی بحریہ مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے، اسکے 158 جنگی جہاز سمندر میں ڈوب گئے۔
انہوں نے کہا کہ وہی سسٹم استعمال کیا جائے گا جو منشیات فروشوں کی کشتیوں کے خلاف استعمال ہوتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سمندر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بھی سخت کارروائی جاری ہے۔ بحری راستوں سے امریکا آنے والی 98 فیصد منشیات روک دی گئی ہے۔