امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کے ایک ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے ضبط کر لیے ہیں۔
امریکی وزیر خزانہ سے ناکہ بندی ختم کرنے سے متعلق سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ جو کچھ بھی ہٹایا جائے گا وہ آہستہ آہستہ ہٹایا جائے گا۔
اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا تھا کہ عمان نے آبنائے ہرمز پر ٹیکس نہ لگانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی مدد پر عمان کے خلاف پابندیاں لگیں گی، پہلی بار ایران نےجوہری موضوع پر بات کرنے پر آمادگی دکھائی ہے۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کردی گئی ہے، ہمارے جہاز اب گھر واپسی کا عمل شروع کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو متفق ہونا ہوگا کہ وہ کبھی بھی جوہری ہتھیار یا ایٹم بم نہیں رکھے گا، آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنا ہوگا۔