• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران معاہدے پر ٹرمپ کا حتمی فیصلہ مؤخر، اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا، نیویارک ٹائمز

واشنگٹن، وائٹ ہاؤس سیچویشن روم میں اہم اجلاس کا ہوا۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران معاہدے پر ٹرمپ کا حتمی فیصلہ مؤخر، اجلاس بے نتیجہ ختم کر دیا گیا۔

امریکی اخبارکا کہنا ہے کہ ٹرمپ ایران سے جنگ بندی میں توسیع کے معاہدے پر فیصلہ نہ کر سکے۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کردی گئی، ہمارے جہاز اب گھر واپسی کا عمل شروع کر سکتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو متفق ہونا ہوگا کہ وہ کبھی بھی جوہری ہتھیار یا ایٹم بم نہیں رکھے گا، آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنا ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید