• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبنائے ہرمز کے انتظام کا فیصلہ ایران اور عمان کریں گے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی : فوٹو ایرانی میڈیا
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی : فوٹو ایرانی میڈیا 

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا  کہنا ہے کہ اس وقت ہماری توجہ جنگ کے خاتمے پر ہے۔

ایرانی میڈیا کو دیے گئے اپنے بیان میں ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کر رہے، آبنائے ہرمز کے انتظام کا فیصلہ ایران اور عمان کریں گے۔

دوسری جانب ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ باقر قالیباف نے امریکی ضمانتوں اور باتوں کو ناقابل اعتبار قرار دے دیا۔

اپنے بیان میں باقر قالیباف نے کہا کہ ہمیں وعدوں اور گارنٹیوں پر اعتبار نہیں،  ہمارے لیے صرف عملی اقدامات ہی اصل معیار ہیں، مخالف فریق سے پہلے ہماری طرف سے کوئی اقدام نہیں کیا جائے گا۔

باقر قالیباف نے مزید کہا کہ ہم مراعات گفتگو سے نہیں، بلکہ میزائلوں سے حاصل کرتے ہیں، مذاکرات میں ہم صرف حقیقت سے آگاہ کرتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید