امریکی صدر کے اس بیان کے بعد کہ ایران ڈیل چاہتا ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آ گئیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پیر کی صبح ہمیں صحیح لوگوں کی کال آئی تھی کہ وہ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، ایرانی بقیہ نکات پر بھی اتفاق کرلیں گے۔ مذاکرات کے دوران ایران کے ساتھ متعدد نکات پر اتفاق ہوا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی وفد نے ایران کے ساتھ اچھے مذاکرات کیے جبکہ ایران نے برے طریقے سے مذاکرات کیے، ایران نے معاہدے کے لئے ہم سے رابطہ کیا تھا۔
ٹرمپ کے مطابق ایران نے پیغام بھیجا تھا کہ وہ بےتابی سے ڈیل چاہتے ہیں، ایران سے یورینیئم کے معاملے پر اتفاق نہیں ہوسکا، ایران کسی صورت جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے افزودہ یورینیم کو کسی نہ کسی طرح حاصل کر لیں گے، بولے کئی ممالک نے رابطہ کرکے ایران کی ناکہ بندی میں مدد کرنے کی پیش کش کی۔
ایران کی ناکہ بندی کے لیے کسی ملک کی مدد کی ضرورت نہیںم ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ کل آبنائے ہُرمُز سے 34 جہاز گزرے ہیں، بندش کے بعد ایک دن میں ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔