برطانوی رکنِ پارلیمنٹ محمد افضل نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان تنازع ختم کرانے میں پاکستان قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن میں برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب میں انہوں نے پاکستانی ثالثی کے کردار کو سراہا ہے۔
محمد افضل نے کہا ہے کہ تمام دنیا وزیرِ اعظم شہباز شریف، نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مخلصانہ کوششوں پر شکر گزار ہے۔
دوسری جانب برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے رکنِ پارلیمنٹ محمد افضل کے خطاب کی تائید کرتے ہوئے امن کی کوششوں پر پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔