چین نے اپنی خود مختاری، سلامتی اور معاشی مفادات کے تحفظ کے لیے نئے قوانین جاری کر دیے۔
چین کے وزیرِ اعظم لی چیانگ نے نئے قوانین پر مبنی حکم نامے پر دستخط کر دیے جس کے مطابق کسی بھی ملک نے بین الاقوامی حدود سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چین یا اس کے شہریوں اور اداروں کے خلاف اقدامات کیے تو چینی حکومت کو اس کے خلاف جوابی کارروائی کا اختیار حاصل ہو گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 20 شقوں پر مشتمل یہ نئے قواعد فوری طور پر نافذ العمل ہو گئے ہیں۔
ان قواعد کے تحت چین کے خلاف اقدامات میں شریک غیر ملکی افراد اور اداروں کے ناموں پر مشتمل ایک فہرست بھی تیار کی جائے گی۔