پاور ڈویژن نے پیک آورز ریلیف اسٹریٹجی کے حوالے سے وضاحت جاری کردی ہے۔
ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق حیسکو اور کےالیکٹرک میں پیک آورز میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ملک کے جنوب میں سستی پاور جنریشن کی موجودگی کی وجہ سے پیک آورز میں سوا 2 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔
ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق ملک کے جنوب میں فرنس آئل کے علاوہ دیگر ذرائع سے پیدا شدہ بجلی وافر مقدار میں موجود ہوتی ہے۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ جنوب میں یہ بجلی صرف انہی 2 تقسیم کار کپمنیوں کو مہیا ہوتی ہے، حیسکو اور کےالیکٹرک کے صارفین کو بے جا تکلیف میں نہیں ڈالا جا رہا۔
پاور ڈویژن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک اور حیسکو صارفین کو پیک آورز میں سوا 2 گھنٹے لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔