وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کشیدگی سے توانائی اور مالیاتی نظام پر دباؤ بڑھا ہے۔
واشنگٹن میں جی 24 اجلاس میں شرکت کے دوران سینیٹر محمد اورنگزیب نے عالمی معاشی چیلنجز سے نمٹنے کےلیے مشترکہ اقدامات پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کشیدگی عالمی معیشت کےلیے بڑا سپلائی جھٹکا ہے، توانائی اور مالیاتی نظام پر دباؤ میں اضافہ ہوا۔
وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ عالمی استحکام کےلیے امن اور بحری راستوں کا تحفظ ناگزیر ہے، کشیدگی میں کمی کےلیے عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں لچک کی ضرورت ہے، عالمی مالیاتی ادارے کے سرچارجز کا جلد جائزہ لیا جائے، ترقی پذیر ممالک کےلیے ریلیف ناگزیر ہے۔
سینیٹر محمد اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کےلیے انفرااسٹرکچر اور روزگار کے منصوبے ترجیح ہیں، پاکستان پائیدار ترقی کےلیے پرعزم ہے۔
اعلامیے کے مطابق نجکاری کمیشن بورڈ نے 3 ڈسکوز کی نجکاری کےلیے سفارشات منظور کر لیں، فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کےلیے ٹرانزیکشن اسٹرکچر، پری کوالیفکیشن معیار منظور ہوا ہے۔
اعلامیے کے مطابق تینوں ڈسکوز کی ری اسٹرکچرنگ پلانز کی بھی منظوری دے دی گئی، نجکاری کمیشن کی سفارشات جلد کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کو بھجوائی جائیں گی۔