• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سینیٹر لنزی گراہم کی جنگ بندی میں ممکنہ توسیع کی مخالفت

سینیٹر لنزی گراہم-فائل فوٹو
سینیٹر لنزی گراہم-فائل فوٹو

جنگ پسند امریکی سینیٹر لنزی گراہم نے کہا ہے کہ امید ہے ایران سے ڈیل کے لیے جنگ بندی میں توسیع سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہوں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کو بطور ریاست باقی رہنا ہے تو بیلسٹک میزائل پروگرام اور جوہری ہتھیار بنانے کی کوششیں ترک کرنی ہوگی۔

امریکی سینیٹر لنزی گراہم نے مزید کہا کہ ایران کو خطے میں تمام پراکسیز کی حمایت ختم کرنا ہوگی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید