ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے حج کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں امریکا اور اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کے ممالک اب امریکی فوجی اڈوں کے لیے ڈھال نہیں بنیں گے۔
ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے پیغام میں کہا کہ امریکا کو اب خطے میں اپنی شرارتوں اور فوجی اڈوں کے قیام کے لیے محفوظ پناہ گاہ میسر نہیں ہوگی، ایران نے جارح امریکا کو سخت تھپڑ رسید کیا اور دشمن کے اہداف کو ناکام بنا دیا۔
ایران کے سپریم لیڈر کا کہنا ہے کہ اللّٰہ اکبر کے ہتھیار نے ایرانی قوم کو طاقت اور استقامت عطا کی، جبکہ مستقبل امتِ مسلمہ اور نئی اسلامی تہذیب کا ہے۔
انہوں نے اسرائیل کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ متزلزل صیہونی حکومت اپنی عمر کے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔