• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، 4 افراد جاں بحق، حزب اللّٰہ کا 40 راکٹ داغنے کا دعویٰ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

 لبنان کے جنوبی علاقوں میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

 لبنانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق یہ حملے علاقے قدمس میں کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب حزب اللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی اسرائیل کے علاقوں میٹولا، کفر گیلادی اور کریات شمونا پر مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے راکٹ حملے کیے۔

عرب میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ نے 1 گھنٹے کے دوران 40 راکٹ داغے۔

اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی لبنان کے مزید کئی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا، جن میں بنتِ جبیل، محمودیہ، مجدل، قلیلہ، زبقین اور یاطر شامل ہیں، جبکہ انصاریہ اور قدمس میں ہونے والے حملوں کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک اسرائیلی ڈرون نے صیدا کے ضلع میں واقع الببلیہ کے علاقے کو نشانہ بنایا، جبکہ ایک اور فضائی حملہ قلیلہ میں کیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید