• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوپ لیو سے متعلق ٹرمپ کے تبصرے ’تاریخی غلطی‘ ہیں: نائب ہسپانوی وزیرِ اعظم

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

اسپین کی نائب وزیرِ اعظم یولینڈا ڈیاز نے پوپ لیو کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تبصروں کو ’تاریخی غلطی‘ قرار دیا ہے۔

یولینڈا ڈیاز نے میڈریڈ میں غیر ملکی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کیتھولک چرچ کے رہنما اور ویٹیکن سٹی کے سربراہ کی ’بے عزتی‘ کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوپ مذہبی رہنما ہیں جو لاکھوں مسیحیوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔

اسپین کی نائب وزیرِ اعظم نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی شخص مذہبی ہے یا نہیں، ایسے تبصرے نامناسب ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ میں ٹرمپ اور پوپ لیو دونوں کے کرداروں کا احترام کرتی ہوں لیکن اگر میں کسی دوسرے ملک کے رہنما کے بارے میں وہی سب کچھ کہوں جو ٹرمپ نے پوپ کے بارے میں کہا تو کون جانے کہ کیا ہوتا ہے؟

یولینڈا ڈیاز نے کہا کہ میں اسپین کے ان وزراء میں شامل ہوں جن پر اسرائیل مخالف بیانات دینے کی وجہ سے اسرائیل میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

اُنہوں نے کہا کہ میرے لیے اسرائیل کی جانب سے پابندی عائد ہونے سے زیادہ اہم یہ حقیقت ہے کہ یورپی کمیشن نے ہمارے دفاع کے لیے کچھ نہیں کیا۔

اسپین کی نائب وزیرِ اعظم نے کہا کہ ٹرمپ نے واضح طور پر یورپی یونین کو دھمکیاں دیں، لیکن یورپین کمیشن نے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا اور نہ ہی ضروری اقدامات کیے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اسپین کی حکومت ٹرمپ کی امریکا اور اسپین کے درمیاں تجارت منقطع کرنے کی دھمکی کے لیے تیار ہے۔

یولینڈا ڈیاز نے یہ بھی کہا کہ اسپین جمہوریت، انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کے تحفظ میں دنیا کی قیادت کر رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید