• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر اجازت حج کرنے یا کوشش پر 20 ہزار ریال تک جرمانہ ہو گا: سعودی وزارتِ داخلہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سعودی عرب نے حج کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے کی ہدایات کی خلاف ورزی پر سخت سزاؤں کا اعلان کر دیا۔

سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق بغیر اجازت حج کرنے یا حج کی کوشش پر 20 ہزار ریال تک جرمانہ کیا جائے گا، غیر قانونی حجاج کو پناہ یا مدد کرنے والے پر 1 لاکھ ریال تک جرمانہ ہو گا۔

سعودی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ وزٹ ویزے والوں کو مکہ مکرمہ یا مقدس مقامات تک پہنچانے والوں پر بھی جرمانہ ہو گا۔

سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق یہ پابندی یکم ذی القعدہ سے 14 ذی الحجہ تک نافذ رہے گی۔

سعودی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر حج کرنے کی کوشش پر ملک بدر اور 10 سال کی سعودی عرب میں داخلے پر پابندی ہو گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید