• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے لبنان میں عارضی جنگ بندی کا امریکی مطالبہ مسترد کردیا

نیتن یاہو: فوٹو اسرائیلی میڈیا
نیتن یاہو: فوٹو اسرائیلی میڈیا 

 اسرائیل نے لبنان میں عارضی جنگ بندی کا امریکی مطالبہ مسترد کردیا۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ لبنان میں عارضی جنگ بندی مطالبے کو حزب اللّٰہ کے حملوں کے باعث مسترد کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جنوبی لبنان پر بمباری جاری ہے، اسرائیلی فوج نے 24 گھنٹوں میں لبنان میں حزب اللّٰہ کے 200 سے زائد اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے قصبے عبا، حاروف، قصیبہ اور بریقع پر ڈرون طیاروں سے حملے کیے۔

آج صبح ہی اسرائیلی فوجی ترجمان نے جنوبی لبنان کے لوگوں کو انخلا کی ’’ارجنٹ وارننگ‘‘ جاری کی تھی۔

لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق 2 مارچ سے اب تک لبنان پر اسرائیلی حملوں میں ہلاک افراد کی تعداد 2124 ہوچکی ہے،  ان میں 168 بچے اور 88 ہیلتھ ورکرز بھی شامل ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید