• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران اور امریکا کا جنگ بندی میں مزید دو ہفتوں کی توسیع پر غور، امریکی جریدہ

فائل فوٹوز
فائل فوٹوز 

ایران اور امریکا نے جنگ بندی میں مزید دو ہفتوں کی توسیع پر غور شروع کردیا۔

امریکی جریدے بلومبرگ کے مطابق اس حساس معاملے سے واقف شخص نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر گفتگو کی اور بتایا کہ جنگ بندی میں توسیع کا مقصد مذاکرات کیلئے مزید وقت حاصل کرنا ہے۔

امریکی جریدے کے مطابق ثالث ممالک انتہائی متنازعہ مسائل کے حل کیلئے تکنیکی بات چیت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان مسائل میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا اور ایران کی جوہری افزودگی شامل ہیں۔

جریدے کے مطابق تکنیکی مذاکرات کامیاب ہوئے تو اگلے مرحلے کے مذاکرات کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

ایک امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ جنگ بندی میں توسیع ہوگی۔

اس سے قل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ جنگ بندی میں توسیع پر غور نہيں کر رہے، شاید اس کی ضرورت ہی نہ پڑے۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جنگ ختم ہونے کے قریب ہے ، ایران بہت شدت سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے، آنے والے دو دنوں میں ایک حیرت انگیز منظر دیکھنے کو ملے گا ، امریکا کی ترجیح معاہدہ کرنا ہے۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران کے حملوں پر خلیجی ملکوں کو شدید دھچکا پہنچا۔ انہیں ہرگز توقع نہیں تھی کہ ایران اُن پر حملہ کردے گا ۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید