چینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران کی خود مختاری و سلامتی کا احترام و تحفظ کیا جانا چاہیے۔
ترجمان چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کی ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے فون پر گفتگو ہوئی ہے۔
ترجمان کے مطابق اس موقع پر چینی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ چین جنگ بندی اور امن مذاکرات کی حمایت کرتا ہے، چین مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے چینی صدر کی 4 نکاتی تجویز پر عمل کے لیے تیار ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ چینی وزیرِ خارجہ نے عراقی ہم منصب سے کہا کہ چین علاقائی ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔