• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے صومالی لینڈ کیلئے پہلا سفیر مقرر کر دیا

— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اسرائیل نے صومالیہ سے علیحدگی اختیار کرنے والے صومالی لینڈ کے لیے پہلا سفیر مقرر کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چند ماہ قبل صومالی لینڈ نے صومالیہ سے علیحدگی اختیار کی تھی، جس کے بعد اسرائیل اس خطے کو تسلیم کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بنا تھا۔

اب اسرائیل نے صومالی لینڈ کے لیے اپنے پہلے سفیر کی تقرری کر دی ہے۔

اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق مائیکل لوٹم کو اس عہدے پر مقرر کیا گیا ہے جو اس سے قبل کینیا میں اسرائیل کے سفیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

اس سے قبل صومالی لینڈ کے صدر عبدالرحمٰن محمد عبداللّٰہی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کو ایک قابلِ اعتماد شراکت دار قرار دیا، جس پر ارکان نے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں۔

دریں اثناء صومالیہ کی وزارتِ خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے سفیر کی تقرری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ملک کی خودمختاری اور وحدت کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔

صومالی لینڈ نے 1991ء میں ایک تباہ کن خانہ جنگی کے بعد صومالیہ سے آزادی کا اعلان کیا تھا، تاہم صومالیہ نے اسے کبھی تسلیم نہیں کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید