چین نے امریکا کی چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکیوں کی مذمت کر دی۔
چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے بیجنگ میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ چین اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی اجازت کے بغیر چینی بینکوں پر غیر قانونی یک طرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے اپنی بریفنگ کے دوران بتایا تھا کہ امریکا نے 2 چینی بینکوں کو خطوط بھیجے ہیں۔
اُنہوں نے بتایا تھا کہ ان خطوط کہا گیا ہےکہ اگر بینک کے کسی اکاؤنٹ میں ایرانی رقم موجود ہونے کے شواہد ملے تو امریکا بینک پر پابندیاں عائد کر دے گا۔
اسکاٹ بیسنٹ کا مزید کہنا تھا کہ چین 90 فیصد سے زیادہ ایرانی تیل خریدتا تھا جو کہ چین کی توانائی کی ضروریات کا تقریباً 8 فیصد تھا۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا آبنائے ہرمز میں ایرانی تیل لے جانے والے چین کے جہازوں کو بھی روکے گا۔