• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوظبی میں حملے سے متاثرہ حبشان گیس فیلڈ بحال، گیس سپلائی مرحلہ وار شروع

---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

ابوظبی کی سرکاری انرجی سپلائی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ حملے سے متاثرہ حبشان گیس فیلڈ سے گیس کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔ 

حکام کے مطابق فیلڈ میں لگنے والی آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے جس کے بعد گیس پلانٹ کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ تجارتی اور دیگر صارفین سے مرحلہ وار رابطہ شروع کر دیا گیا ہے اور گیس کی سپلائی بتدریج بحال کی جا رہی ہے۔ 

حکام نے یقین دہانی کروائی ہے کہ صورتِ حال اب قابو میں ہے اور توانائی کی فراہمی کو مکمل طور پر معمول پر لانے کے اقدامات جاری ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید