• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبا قمر کی بہت بڑی مداح ہوں، پہلی ملاقات میں رو پڑی تھی: کرن اشفاق

—فائل فوٹوز
—فائل فوٹوز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکار کرن اشفاق نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکارہ صبا قمر بہت بڑی مداح ہیں۔

کرن اشفاق نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، پروگرام کے دوران ان سے سوال کیا گیا کہ اگر ڈرامہ سیریل ’معمہ‘ کے کردار ’جی جی‘ کی پیشکش صبا قمر کے بجائے آپ کو ہوتی تو آپ کیا کرتیں؟

اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ کردار صبا قمر سے بہتر کوئی بھی ادا نہیں کر سکتا، لیکن اگر ڈرامے میں صبا قمر کے ساتھ مجھے کوئی چھوٹا موٹا کردار بھی مل جاتا تو میں خوشی خوشی کر لیتی۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں صبا قمر کی بہت بڑی مداح ہوں، میری ان سے ایک فلم کے  پریمیئر پر ملاقات ہوئی تھی اور میں ان سے مل کر رونے لگی تھی، وہ مجھے روتا دیکھ کر گھبرا گئیں اور پوچھا کہ مجھے کیا ہوا ہے؟ پھر ان کی پی آر مینیجر نے اُنہیں بتایا کہ میں ان کی بہت بڑی مداح ہوں اس لیے ان سے مل کر جذباتی ہو گئی ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید