• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ ہوا میں قلعے بنا رہے ہیں: ایرانی میڈیا کا مذاکرات میں پیشرفت کے دعوؤں پر طنز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ — فائل فوٹو
 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ — فائل فوٹو

ایران کے سرکاری میڈیا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے ساتھ اچھی بات چیت ہونے کے دعوؤں پر طنز کر دیا۔

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے اسلامی جمہوریہ ایران براڈکاسٹنگ (آئی آر آئی بی) نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے۔

اس ویڈیو کلپ کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ ہوا میں قلعے بنا رہے ہیں۔

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے نے کیپشن میں انگریزی کے ساتھ ایک فارسی کا محاورہ بھی لکھا ہے۔

شتر در خواب بیند پنبه‌ دانه
گهی لپ‌ لپ خورد گه دانه دانه
—فوٹو اسکرین گریب
—فوٹو اسکرین گریب

کیپشن میں فارسی کا جو محاورہ لکھا ہے اس کا مطلب ہے کہ ’اونٹ خواب میں بنولے کے بیج دیکھتا ہے، کبھی وہ انہیں منہ بھر بھر کر اور کبھی ایک ایک دانہ کر کے کھاتا ہے‘۔

یہ محاورہ اکثر کسی ایسے شخص کو بیان کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے جس کی خواہشات غیر حقیقی ہوں یا وہ کوئی ایسا خواب دیکھتا ہو جس کے پورا ہونے کا امکان نہ ہو۔

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے نے جو ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے اس میں ڈونلڈ ٹرمپ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ کہہ رہے ہیں کہ ایران سے امریکا کی بہت اچھی بات چیت چل رہی ہے، متوقع طور پر ہم جلد ہی ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے جا رہے ہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر معاہدہ ہو جاتا ہے تو جلد ہی اس کا اعلان کر دیا جائے گا، اگر معاہدہ ہو جاتا ہے تو آبنائے ہرمز سے بغیر کسی ٹول ٹیکس کے جہاز رانی ہو گی، سب کچھ اچھا ہو جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید