• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران افزودہ یورینیئم امریکا کے حوالے کرنے پر راضی ہو گیا: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ — فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ — فائل فوٹو 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران افزودہ یورینیئم امریکا کے حوالے کرنے پر راضی ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران افزودہ یورینیئم  ہمیں دینے پر راضی ہو گیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ متوقع طور پر ہم جلد ہی ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے جا رہے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران وہ تمام شرائط ماننے پر راضی ہے جن کی پچھلے طویل عرصے سے مزاحمت کرتا آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے میں آبنائے ہرمز کو کھولنا اور وہاں سے بغیر کسی ٹول ٹیکس کے جہاز رانی بھی شامل ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا ہے کہ میں کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے جنگ بندی میں 2 ہفتے کی توسیع کی توقع نہیں رکھتا، کیونکہ معاہدہ جلد ہی طے ہو جائے گا، لیکن اگر ضروری ہوا تو میں جنگ بندی میں توسیع کروں گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید