ایرانی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کے اگلے دور کے لیے اب تک رضامند نہیں ہے۔
دوسری جانب ایرانی نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے کہا کہ جب تک دونوں فریق مشترکہ فریم ورک پر متفق نہیں ہو جاتے، مذاکرات کے اگلے دور کی تاریخ کا تعین نہیں کیا جاسکتا۔
خطیب زادہ نے کہا کہ ایران بین الاقوامی قانون سے استثنیٰ قبول نہیں کرے گا، نہ ہی اپنے حقوق سے دستبردار ہوگا۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں سعید خطیب زادہ نے کہا امریکا کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کی جا سکتی ہے، لیکن یہ اسی صورت میں ممکن ہے جب دوسرا فریق برابری کی بنیاد پر مذاکرات کو قبول کرے۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے مذاکرات پر رضامندی اس لیے ظاہر کی کہ بات چیت کا کچھ بھی متبادل نہیں، ساتھ ہی واضح کیا کہ ایران آخری گولی اور آخری فوجی تک اپنا دفاع کرے گا۔