• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبنائے ہرمز عبور کرنے کی کوشش پر دو تجارتی جہازوں پر فائرنگ کی گئی

فوٹو: روئٹرز
فوٹو: روئٹرز 

آبنائے ہرمز عبور کرنے کی کوشش کے دوران کم از کم دو تجارتی جہازوں پر فائرنگ کی گئی ہے۔

برطانوی میری ٹائم ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاسداران انقلاب کی گن بوٹس نے ٹینکر پر فائرنگ کی، ٹینکر اور عملہ محفوظ ہیں۔

ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ عمان کے شمال مشرق میں 20 ناٹیکل میل دور ایک واقعے کی رپورٹ ملی ہے، پاسداران انقلاب کی گن بوٹس ٹینکر کی جانب آئی ہیں۔

بحری سیکیورٹی اور شپنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری طور پر نقصان کی نوعیت واضح نہیں ہو سکی۔

اس سے قبل ایک بیان میں ایرانی نیشنل سیکیورٹی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ ہم نے آپ کو خبردار کیا تھا، مگر آپ نےتوجہ نہیں دی، اب آبنائے ہرمز کی پرانی حالت میں واپسی کا مزہ چکھیں۔

خیال رہے کہ ایرانی بندرگاہوں کی امریکی ناکا بندی ختم نہ ہونے پر ایران نے آبنائے ہرمز پھر بند کردی۔

ایک بیان میں پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکا ایرانی بندرگاہوں کی نام نہاد ناکہ بندی سے بحری قزاقی کر رہا ہے، ہرمز کی اسٹریٹیجک نگرانی اور انتظامی کنٹرول ایرانی افواج کے پاس ہیں،ایران سے جہازوں کی آمدورفت پر امریکی پابندی کے خاتمے تک ہرمز سخت کنٹرول میں رہے گا۔

گزشتہ روز ایران نے آبنائے ہرمز کھول دی تھی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کُھلنے کے باوجود ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید