• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے اسلام آباد مذاکرات کیلئے وفد بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا، خبر ایجنسی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایران نے اسلام آباد میں امریکا سے مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے وفد بھیجنے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایران اُس وقت تک مذاکرات میں شرکت نہیں کرے گا جبکہ امریکی ناکہ بندی جاری ہے۔

دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ میرے نمائندے اسلام آباد جارہے ہیں، وہ کل شام مذاکرات کےلیے موجود ہوں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ایران نے کل آبنائے ہرمز میں گولیاں چلانے کا فیصلہ کیا جو سیزفائر کی خلاف ورزی ہے۔

اس سے قبل امریکی ایڈوانس ٹیم ایران سے مذاکرات کے دوسرے مرحلے سے قبل پاکستان پہنچی تھی۔

ذرائع کے مطابق ایران اور امریکا مذاکرات کے دوسرے مرحلے کےلیے غیر ملکی وفود کی ایڈوانس ٹیمیں اسلام آباد پہنچنا شروع ہوئیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید