تہران (جنگ نیوز) ایرانی عدالت نے ملک میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں 4 افراد کو سزائے موت سنادی۔
حکام نے مجرموں کی شہریت کی تفصیلات جاری نہیں کیں، قتل کیلئے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کی مدد کی تھی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکام نے مجرموں کی شہریت کی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔
ان 4میں سے 3 افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے 2020ءمیں ایرانی ایٹمی پروگرام کے بانی سائنسدان محسن فخری زادے کے قتل میں سہولت کاری کی تھی اور قتل کی کارروائی میں استعمال آلات کی نقل و حرکت میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کی مدد کی تھی۔