• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیومینائیڈ روبوٹ نے انسانی رنرز کا ریکارڈ توڑ کر تاریخ رقم کر دی

---تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ ہاف میراتھن میں ایک ہیومینائیڈ روبوٹ نے تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے انسانی رنرز کے مقابلے میں عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

 الجزیرہ کے مطابق یہ مقابلہ بیجنگ کے جنوبی علاقے یژوانگ میں اتوار 19 اپریل کو منعقد ہوا، جہاں شائقین کی بڑی تعداد نے انسانوں اور روبوٹس کی دوڑ کو الگ الگ ٹریکس پر دیکھا۔

رپورٹ کے مطابق کچھ روبوٹس انتہائی تیز اور متحرک تھے اور ان کی دوڑ مشہور ایتھلیٹ یوسین بولٹ جیسی محسوس ہو رہی تھی، جبکہ دیگر روبوٹس نسبتاً سادہ صلاحیتوں کے حامل تھے۔

چینی اسمارٹ فون کمپنی کے لیے دوڑنے والے فاتح ہیومینائیڈ روبوٹ نے تقریباً 21 کلو میٹر کا فاصلہ 50 منٹ اور 26 سیکنڈ میں طے کیا، جس کی اوسط رفتار تقریباً 25 کلو میٹر فی گھنٹہ رہی۔ 

یہ کارکردگی ناصرف اسی دن کے انسانی فاتح سے بہتر رہی بلکہ مردوں کے ہاف میراتھن کے عالمی ریکارڈ (57 منٹ 20 سیکنڈ) کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جو جیکب کپلِیمو کے پاس تھا۔

یہ نتیجہ گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں پیش رفت ظاہر کرتا ہے، جب روبوٹ بار بار گر جاتے تھے اور بہترین کارکردگی دکھانے والے روبوٹ کو 2 گھنٹے 40 منٹ سے زائد وقت لگا تھا۔

 اس سال مقابلے میں روبوٹس کی تعداد بھی تقریباً 20 سے بڑھ کر 100 سے زائد ہو گئی، جو اس شعبے کی بڑھتی مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید