• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والی کمپنیوں، افراد پر نئی پابندیاں لگادیں

امریکا نے ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والی کمپنیوں اور افراد پر نئی پابندیاں لگادیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق 14 افراد اور کمپنیوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ 

ایک بیان میں محکمہ خزانہ نے کہا کہ ایران کے ہتھیاروں کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ پابندیوں کی زد میں آنے والے اہداف میں ایرانی طیارے بھی شامل ہیں جبکہ ایران، ترکیہ اور یو اے ای میں موجود عناصر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید