• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: کرناٹک کے ہوم اسٹے میں امریکی خاتون سے زیادتی، 3 دن تک حبسِ بے جا میں رکھا گیا

---فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
---فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک امریکی خاتون نے ہوم اسٹے میں زیادتی کا نشانہ بننے کا الزام عائد کیا ہے، خاتون کی شکایت پر ہوم اسٹے کے مالک اور ایک ملازم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ ہوم اسٹے میں کام کرنے والے ملازم وروجیش کمار نے اس کے ساتھ زیادتی کی، واقعے کے بعد ہوم اسٹے کے مالک نے 3 دن تک وائی فائی سروس بند رکھی تاکہ متاثرہ خاتون کسی سے رابطہ نہ کر سکے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وائی فائی بحال ہونے کے بعد خاتون نے میسورو جانے کا بہانہ بنا کر وہاں سے نکلنے میں کامیابی حاصل کی اور بعد ازاں امریکی سفارت خانے کو اطلاع دی۔

امریکی سفارت خانے کی جانب سے پولیس کو ای میل کے ذریعے آگاہ کیا گیا جس کے بعد پولیس نے خاتون کی شکایت پر کیس درج کیا۔

پولیس حکام کے مطابق دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے 3 مئی تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید